Recent News

اکتوبر 2023 کو ایک اعلی سطحی اجلاس صوبا ئی وزیر داخلہ شمس الحق لون کی زیر سربراہی

آج مورخہ 18 اکتوبر 2023 کو ایک اعلی سطحی اجلاس صوبا ئی وزیر داخلہ شمس الحق لون کی زیر سربراہی محکمہ داخلہ گلگت بلتستان میں منعقعد ہوا جسمیں ایمان شاہ معاون خصوصی برائے انفارمیشن۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان ، سیکرٹری ایکسائز گلگت بلتستان ، کمشنر صاحبان ، ڈپٹی کمشنرز صاحبان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اثر ٹرانسپورٹ کرائیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نظر ثانی کرکے عوام الناس کو منتقل کرنا تھا۔

06:10:07 AM 06 February, 2023

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ( ر) علی اصغر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ( ر) علی اصغر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں چین اور پاکستان کے مابین تجارتی اور سفری سرگرمیوں کے لیے خنجراب پاس سال بھر کھلا اور فعال رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ، کمانڈر ایف ڈبلیو اے، ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے سمیت متعلقہ محکموں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

06:09:00 AM 06 February, 2023

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد،تراویح،ختم قرآن ،مجالس و جلوس بنسبت شہادت حضرت علی ؓ اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقنیی بنانے کا فیصلہ، کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ داخلی و خارجی شاہراہوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے سمیت بین الاضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کویقینی بنانے کا بھی فیصلہ۔ تفصیلات : سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت سیکریٹری ہوم آفس گلگت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں کمشنر گلگت ڈویژن،ڈی آئی جی گلگت،ڈی آئی جی سپیشل برانچ،ڈپٹی کمشنر گلگت،ایس پی گلگت سمیت و دیگر آفیسران نے شرکت کی،میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تراویح ، ختم قرآن ،مجالس و جلوس بہ نسبت شہادت حضرت علی ؓ اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقنیی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،گلگت بلتستان کے داخلی و خارجی شاہراہوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے سمیت بین الاضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کویقینی بنایا جائے گا۔

09:25:14 AM 05 February, 2023