Recent Press Releases

اکتوبر 2023 کو ایک اعلی سطحی اجلاس صوبا ئی وزیر داخلہ شمس الحق لون کی زیر سربراہی

گلگت۔سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر کی زیر صدارت کانوائے سسٹم کے حوالے سے اجلاس ہورہا ہے،کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیامر ڈویژن ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

06:05:44 AM 10 June, 2024

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد،تراویح،ختم قرآن ،مجالس و جلوس بنسبت شہادت حضرت علی ؓ اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقنیی بنانے کا فیصلہ، کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ داخلی و خارجی شاہراہوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے سمیت بین الاضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کویقینی بنانے کا بھی فیصلہ۔ تفصیلات :

05:46:20 AM 10 June, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی پرنسز زہرا آغا خان کی گلگت آمد

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی پرنسز زہرا آغا خان کی گلگت آمد پر حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، سماجی ترقی کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت صحت اور تعلیم کے پروگرامز کو صوبے کے تما م اضلاع خصوصاً پسماندہ دور دراز علاقوں تک وسعت دی جائے۔ تمام اضلاع میں ہیلتھ انفراسٹرکچر موجود ہے لیکن ڈاکٹرز، سپیشلسٹ، پیرا میڈیکل سٹاف اور بائیومیڈیکل اکیوپمنٹس کی کمی کو دور کرنے کیلئے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا تعاون درکار ہے۔ تعلیم کے شعبے میں بھی ماہر اساتذہ اور اساتذہ کی تربیت کی ضرورت ہے۔ آغا خان ایجوکیشن سروس کا اس شعبے میں بھی خصوصی تعاون درکا ہے تاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے اور سب تک تعلیم کی رسائی ممکن ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنسز زہرا آغا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کیلئے نیک خواہشات اور گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔پرنسز زہرا آغا خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کا جائزہ لیں گی۔ حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید کام کریں گے۔ آغا خان ہسپتال کے ذریعے نرسز کی ٹریننگ اور صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ جدید تقاضوں کے مطابق صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر باہمی تعاون سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ بی ایل و ڈائریکٹر آغا خا ن فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ سلطان علی الانہ، Shafik Sachedina،صوبائی وزراء غلام محمد، دلشاد بانو، راجہ اعظم خان، چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ فتح اللہ خان، معاونین خصوصی ایمان شاہ، حسین شاہ، ذبیع اللہ، ترجمان صوبائی وزیر فیض اللہ فراق،ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد، سیکریٹر ی صحت دلدار احمد ملک، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ عثمان احمد ودیگر آفیسران موجود تھے۔

04:01:28 AM 22 May, 2024

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ( ر) علی اصغر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

گلگت : سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ( ر) علی اصغر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں چین اور پاکستان کے مابین تجارتی اور سفری سرگرمیوں کے لیے خنجراب پاس سال بھر کھلا اور فعال رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ، کمانڈر ایف ڈبلیو اے، ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے سمیت متعلقہ محکموں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

03:58:48 AM 22 May, 2024

گلگت بلتستان یوتھ پالیسی 2024ء کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

یوتھ پالیسی 2024 کی کابینہ سے منظوری مل گئی۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان گلگت بلتستان یوتھ پالیسی صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان یقین دلاتا ہوں صوبائی حکومت یوتھ کو ساتھ لےکر چلے گی۔معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز و کامرس ذبیح اللہ یوتھ کی کونسلنگ اور پالیسیز وضع کرنے کی ضرورت ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے ایریگیشن،واٹر منیجمنٹ حسین شاہ گلگت بلتستان کی جغرافیائی حیثیت کو دیکھتے ہوئے پالیسی مرتب کی گئی ہے اور یوتھ کو فیصلہ سازی میں شامل کیا گیا ہے۔ سیکریٹری سوشل ویلفیئر،پاپولیشن ویلفیئر، وومن ڈیویلپمنٹ، ہیومن/ چائلڈ رائٹس رائٹس اور یوتھ افیٔرز گلگت بلتستان فدا حسین گلگت۔21 مئی 2024۔ محکمہ سوشل ویلفیئر و یوتھ افیئرز کی جانب سے یوتھ ریسورسز سینٹر جوٹیال گلگت میں گلگت بلتستان یوتھ پالیسی 2024ء کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی ،مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،اسٹیک ہولڈرز،یوتھ اور UNFPA کے حکام شریک تھے۔سیکریٹری سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وومن ڈیویلپمنٹ،ہیومن/ چائلڈ رائٹس رائٹس اور یوتھ افیٔرز گلگت بلتستان فدا حسین نے صوبائی وزراء کو یوتھ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریگنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان نے کہاکہ یوتھ پالیسی 2024ء کی کابینہ سے باقاعدہ منظوری مل گئی ہے،گلگت بلتستان کی بہترین اور روشن مستقبل یوتھ سے وابسطہ ہے۔نوجوان نسل کو تعصبات سے نکل کر گلگت بلتستان کے حوالے سے سوچنا ہوگا،اچھی پالیسیز کو سراہنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پرسنز جو کہ معاشرے کے لئے رول ماڈل ہیں،ان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے دنیا کے بہت سے آرگنائزیشن تعاون بھی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان یوتھ پالیسی صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔انہوں نے نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری سوچ کے فروغ کیلئے UNFPA اور سوشل ویلفیئر و یوتھ افیئرز سمیت دیگر نجی و سرکاری اداروں کی کاوشوں کا بھی خیر مقدم کیا۔معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز و کامرس ذبیح اللہ نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی حکومت یوتھ کو ساتھ لےکر چلے گی۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان یوتھ کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں۔ہم پالیسی کی عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے ایریگیشن،واٹر منیجمنٹ حسین شاہ کا کہنا تھا کہ یوتھ کی کونسلنگ اور پالیسیز وضع کرنے کی ضرورت ہے۔نوجوانوں کی کردار سازی اور ان میں مثبت سوچ کے فروغ کیلئے والدین، اساتذہ سمیت کمیونٹی کو بھی اپنا رہنما کردار ادا کرنا ہوگا۔نوجوان نسل کے مسائل کا روایتی حل تلاش کرنے کے بجائے جدید دور کے حالات سے ہم آہنگ پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔UNFPA کی رہنما زہرہ جبین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں یوتھ کی ترقی کیلئے ہمارے ادارے کی جانب سے بھرپور معاونت جاری رہے گی۔سیمینارسے یوتھ پالیسی کنسلٹنٹ الطاف حسین و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کیلئے کیرئیر کونسلنگ،نوجوانوں میں مثبت تبدیلی اور رضاکارانہ و قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر زور دیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان، معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز ذبیح اللہ و دیگر نے یوتھ ریسورس سنٹر جوٹیال گلگت میں کیفیٹریا کا بھی افتتاح کیا،جس کا قیام سوشل ویلفیئر و یوتھ افیئرز نے UNFPA کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے۔ ##

03:56:14 AM 22 May, 2024